جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ تو دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 81 پیسے کے اضافے سے 164.08 سے بڑھ کر 164.89روہے پر بند ہوا، جبکہ کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 165.50 روپے کی بلند سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ چار کاروباری روز کے دوران چار روپے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے، جس کے باعث ملک کے بیرونی قرضوں میں چار سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد 111 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس 386 پوائنٹس کے اضافے سے 34408 کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 154 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 153 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافہ کے بعد 98400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے اضافہ سے 84362 روپے کا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں