جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہفتہ وار اعدادوشمار روکنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہوگا: بلاول

بلاول

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنے اور اپنی کرپشن کو بند کرے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ روکے جانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار روکنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام سے مہنگائی کے اعدادوشمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوجائے گی، حکومت مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنے اور اپنی کرپشن کو بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاؤں سے زمین سرکنے لگی ہے : آغا رفیع اللہ

ان کا کہنا تھا کہ آمرانہ ادوار میں بھی کبھی مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار کو عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار کو روکنے کے فیصلے کو واپس لے۔

متعلقہ خبریں