جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارتی ریاست بنگال میں طوفان سے 72 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بنگال

کولکتہ : بھارتی ریاست بنگال نے تباہی مچادی ہے، امفان طوفان سے 72 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امفان طوفان سے بنگال میں گھر منہدم ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث 72 ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپر سائیکلون سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں : محکمہ موسمیات

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں متعدد پل منہدم، مکانات، دریا کے پشتے اور بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ہیں، اس کے علاوہ ندیوں کے ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بنگال کی وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرنے کا ہے۔

متعلقہ خبریں