جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ تیسرے روز بھی جاری

ہڑتال و بائیکاٹ

اسلام آباد : سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، ہڑتال و بائیکاٹ جاری ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف آج تمام اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کا تیسرا روز ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ کلاسیں نہ لگ سکیں، بسیں بھی نہ چلیں، جب تک مطالبات نہیں پورے ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔ تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، والدین پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا بلدیاتی بل کیخلاف 3 دسمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالیں گے، دھرنا دیں گے۔ 20 ہزار اساتذہ و غیر تدریسی عملہ آرڈیننس کی منسوخی تک وزیر اعظم ہاؤس کے باہر کلاسیں لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس میں تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن سے نہ نکالا گیا تو ملازمین وزیر اعظم ہاؤس کی چوکیداری اور اندر صفائی کریں گے۔

وائس چیئرمین ملک امیر خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اساتذہ کرام کو سہولیات دی جاتی ہیں، لیکن اسلام آباد میں ان پر ظلم ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں