جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

موسیٰ ذاکر کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال جاری

سری نگر: شہید برہانی وانی کے ساتھی موسیٰ ذاکر کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں آج بھی ہڑتال جاری ہے۔

شہید کشمیری نوجوان برہانی وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے بیشتر حصوں میں پیر کے روز سے ہڑتال کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

مقبوضہ وادی کے تمام اسکول، کالج  سمیت کاروباری مراکز تین روز سے بند ہیں، شہید ذاکر موسیٰ کے نور پورہ میں واقع رہائش گاہ پرتعزیت کے لیے عام لوگوں سمیت حریت قیادت کے رہ نماء بھی پہنچ رہےہیں، مقبوضہ وادی میں پانچویں روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

متعلقہ خبریں