جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں، مودی کسی اور سمت کی طرف قدم بڑھا رہا ہے : معید یوسف

مودی کسی اور سمت

لاہور : معید یوسف نے کہا ہے کہ مودی کسی اور سمت کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔

معاون خصوصی معید یوسف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ خطے میں امن، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، معید یوسف کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ عالمی امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم 2 بڑھائیں گے۔ مودی کسی اور سمت کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔

متعلقہ خبریں