جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید، پیٹرول و ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے : اوگرا

پیٹرول و ڈیزل وافر

اسلام آباد : ترجمان اوگر کا رات سے گردش کی جانے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول و ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان اوگر عمران غزنوی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پیٹرول و ڈیزل کے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 74 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں۔ مقامی ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں