جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

پلازمہ کے بدلے پیسے ملنے پر طلبہ جان بوجھ کر کورونا وائرس میں مبتلا

پلازمہ

واشنگٹن: پلازمہ کے بدلے پیسے ملنے کے خاطر امریکی طلبہ جان بوجھ کر کورونا وائرس کی مریض بن گئی۔

کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے انسانوں کو محفوظ رکھنے حکومتیں اور عالمی ادارے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسی دوران ایک امریکی جان بوجھ کر کوویڈ 19 کا شکار بن گئی۔

ویکسین نہ بننے کے باعث کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کے پلازمہ سے دوسرے کورونا مریضوں کا علاج شروع کیا جو بہت زیادہ مفید ثابت ہوا، دریں اثنا بہت سے ایسے افراد کا بھی انکشاف ہوا جو اپنا پلازمہ رضاکارانہ عطیہ کرنے کے بجائے فروخت کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کا خوف، شوہر کورونا وائرس کا مریض بن گیا

امریکی ریاست یوٹاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سے طلبہ نے پیسوں کی خود کو کورونا میں مبتلا کیا ہے تاکہ وہ رقم کے عوض پلازمہ فروخت کرسکیں۔

اس بات کی نشاندہی ڈونیشن سینٹرز نے بھی کی ہے کہ متعدد افراد کو پلازمہ کے بدلے رقم دی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے جان بوجھ کر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں