جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

صوبہ بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پشین: صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔

ضلع پشین کی یونین کونسل علی زئی میں 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 19 اور 20 اگست کو پولیو سے متعلق نمونے لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے افریقا کو پولیو سے پاک قرار دیدیا

حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا تعلق پولیو سے انکاری خاندان سے ہے، بچے کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں