جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

سب میرین کیبل مکمل طور پر ٹھیک، انٹرنیٹ ٹریفک بحال کردی گئی

انٹرنیٹ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل میں خرابی کو مکمل طور پر ٹھیک کردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق فجیرہ کے مقام پر خراب ہونے والی 40 ٹیرا بائیٹ کی کیبل کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سروس کو مکمل بحال کرنے کے لئے مزید کام کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں!

واضح رہے کہ کل سب میرین کیبل میں فجیرہ کے مقام پر 40 ٹیرا بائیٹ کی کیبل خراب ہوگئی تھی جس کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں