جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار، معاشی استحکام کے ساتھ وابستہ ہے : وزیر خارجہ

خارجہ پالیسی کی کامیابی

اسلام آباد : وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار، معاشی استحکام کے ساتھ وابستہ ہے، قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت سول و عسکری افسران سے خطاب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور چیلنجز پر مفصل روشنی ڈالی۔

وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے، وژن ایف او کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بھارتی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار، معاشی استحکام کے ساتھ وابستہ ہے۔ ہم نے معاشی روابط کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا جس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ، مصالحانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔ آج خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں