جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل

ڈاؤ یونیورسٹی میں

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل جاری ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کے علاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس میں جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل جاری ہیں۔

ڈاؤیونیورسٹی نے سی آئی وی آئی جی دوا بنانے کا اعلان اپریل میں کیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلینکل ٹرائل کے دوران انتہائی بیمار مریضوں کی صحت یابی 60 فیصد رہی۔ کورونا کے شدید بیمار مریضوں میں دوا سے ریکوری 100 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس؛ ایف ڈی اے نے پہلی دوا کی منظوری دیدی

دوا پر کام کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی ہدایت پر مارچ میں شروع ہوا۔ سی آئی وی آئی جی انجکشن صحت یاب مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیز کشید کر کے تیار کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ کلینکل ٹرائل کے لیے ڈریپ کا تعاون حاصل رہا۔

متعلقہ خبریں