جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کامیاب جوان پروگرام، ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کی تربیت مکمل

ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں

اسلام آباد : عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی گئی۔

کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے بتایا کہ اب تک 5 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روایتی اور جدید شعبوں میں اسکلز فراہمی کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان اسکلز اسکالرشپس کے تحت ملک بھر کے تقریباً ایک ہزار اداروں میں مفت کورسز کے تیسرے بیج کا آغاز ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جی ڈی پی میں 5.37 فیصد نمو کا حصول کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے : فرخ حبیب

ان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں 60 ہزار ہزار ہونہار بچوں اور بچیوں کو خصوصاً جدید شعبوں میں کورسز فرائم کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں نوجوان نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا کورس مکمل کرنے کے بعد سافٹ ویئر ہاؤس اور ڈیجٹل مارکیٹنگ ایجنسی چلا رہا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوجوان جدید شعبوں میں تعلیم حاصل کر کے ذاتی زندگی میں آگے بڑھیں۔ ملکی تاریخ میں پہلے دفعہ روایتی شعبوں کے نسبت جدید شعبوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ نوجوان اپنی مرضی کے انسٹیٹوٹ اور کورسسز میں داخلے کیلئے اپلائی کریں۔

متعلقہ خبریں