جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

صوفی ازم میں دلچسپی رکھنے والوں کو وزیراعظم کی ترکش ڈرامہ "یونس ایمرے” دیکھنے کی تجویز

ڈرامہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صوفی ازم میں دلچسپی رکھنے والے لوگ ترکش ڈراما ’’یونس ایمرے‘‘ ضرور دیکھیں۔

ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے بعد اب ایک اور ترکش ڈراما ’’یونس ایمرے ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر بہت جلد پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے جا رہا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے میری پرزور تجویز ہے کہ وہ سلسلہ وار ڈراما ’’یونس ایمرے‘‘ ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر بہت جلد نشر کیا جائے گا۔

ترکش ڈراما ’’یونس ایمرے ‘‘ کی تاریخ کے حوالے سے کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونس ایمرے (صوفی درویش) 13 ویں صدی کے اسلامی صوفیانہ شاعر اور گاؤں میں رہنے والے فقیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ارطغرل کے بعد ایک اور ترک سیریز نشر کی جائیگی

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ یہ ڈراما ان کی زندگی کے بارے میں ہے جنہوں نے اپنی زندگی مکمل طور پر اللہ کے لیے وقف کردی، اس ڈرامے کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں