اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ماشاء اللہ ملک میں چینی 81 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
ٹوئٹ کے ذریعے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماشااللہ قومی سطح پر چینی 81 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جو ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قلت ختم کرنے پر حکومت سے تعاون کریں گے : جہانگیر ترین
انہوں نے مزید کہا کہ بہترین حکمت عملی سے چینی کی قیمتیں نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ایک ماہ قبل کے 102 روپے کےمقابلے میں آج ماشاءاللہ ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلوگرام بک رہی ہے۔ ایک کثیرالجہت حکمتِ عملی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں کمی پر میں اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2020