جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اربوں کی ٹیکس چوری کو روکنے کیلیئے شوگر پالیسی میں اصلاحات ہونی چاہیے : حماد اظہر

اربوں کی ٹیکس چوری

اسلام آباد : حماد اظہر نے کہا ہے کہ شوگر پالیسی میں اصلاحات ہونی چاہیے تاکہ اربوں کی ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ذاتی حملے کر رہی ہے۔ آج اپویشن کی طرف سے لطیفے سننے کو ملے۔ توقع تھی اپوزیشن آج پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرے گی۔ احتساب کا عمل اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہے

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی تو ہم نے کم کر دی۔ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں، وہ مزید مہنگی ہوجاتی ہے : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت بڑھنے پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ تیل کی قیمتیں حکومت نے نہیں عالمی منڈی نے بڑھائیں ہیں۔ شوگر پالیسی میں اصلاحات ہونی چاہیے تاکہ اربوں کی ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔ زراعت کا شعبہ ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

فنانس بل پر ترامیم اور بل منظوری کے لئے موجود ہیں۔ موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی لا رہے ہیں۔ اس سے قبل کبھی ٹیکس فری بجٹ نہیں آیا۔ ذاتی جملے کسنے والوں نے بجٹ کو پڑھا ہی نہیں ہے۔ ہم تو مافیا کے خلاف الیکشن سے قبل ہی جیت گئے تھے۔

متعلقہ خبریں