جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری، بڑے شہروں میں سنچری مکمل

سنچری مکمل

اسلام آباد : چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے چینی نے دوبارہ سنچری مکمل کرلی۔ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

ملک کے بڑے شہروں میں چینی نے سنچری مکمل کرلی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت کے اڑھائی سال میں کمر توڑ مہنگائی، اعداد و شمار جاری

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 95 روپے فی کلو پر دستیاب ہے۔

فیصل آباد میں چینی 94، بنوں میں 93، سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں 92 اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے کی سطح پر ہے۔

متعلقہ خبریں