جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سکھر: کینال میں موجود مگر مچھ نے بچی زندہ کو نگل لیا

کینال

سکھر: تحصیل صالح پٹ کے قریب نارا کینال میں موجود مگر مچھ نے کمسن بچی زندہ کو نگل لیا۔

ذرائع کے مطابق دس سالہ زاہدہ خاصخیلی کینال کے کنارے کھیل رہی تھی کہ مگر مچھ نے حملہ کردیا اور ایک ہی وار میں دیو قامت مگر مچھ بچی کو نگل کر کینال برد ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا شکار بچی کے ساتھ موجود دیگر بچوں کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین پہنچے مگر کمسن بچی مگرمچھ کی خوراک بن چکی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے مگر مچھ کو کئی گھنٹے تلاش کیا مگر ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں