جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سکھر : سوات سے کراچی جانے والی کوچ کو حادثہ، آٹھ مسافر جاں بحق

سوات سے کراچی

سکھر : سوات سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو تیز رفتاری کے باعث حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

سکھر کے قریب موٹر وے ایم 5 پر مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔ زندگی سے محروم ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موٹر وے پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم سے آگ لگ گئی، 20 افراد جاں بحق

لاشیں اور زخمیوں کو روہڑی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پانچ تشویشناک افراد کو سوال اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مسافر کوچ سوات سے کراچی جارہی تھی۔ حادثہ تیز رفتاری سے موڑ کاٹنے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ خبریں