جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

میونسپل انتظامیہ کی کارروائی، سکھر پریس کلب سیل

سکھر: سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر میونسپل انتظامیہ کی کارروائی، سکھر پریس کلب کو سیل کردیا گیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کلب سیل کرنے کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے احکامات پر میونسپل انتظامیہ کی کارروائی کی گئی  جس کے بعد سکھر پریس کلب کو سیل کردیا گیا۔ مرکزی رہنما پی ایف یو جے نے کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

میونسپل انتظامیہ کارروائی کے بعد شاہراہ پر کیمپ لگا کر عارضی پریس کلب قائم کردیا گیا۔ کیمپ پریس کلب میں پریس کانفرنس ،احتجاج کی کوریج سمیت تمام صحافتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ہائی کورٹ نے میونسپل انتظامیہ کو سکھر پریس کلب 48 گھنٹوں میں سیل کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا

دو ماہ قبل ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا،پریس کلب پارک کی اراضی میں قائم ہے،میونسپل کارپوریشن تحویل میں لے۔ فیصلے کے بعد متبادل جگہ کیلئے پریس کلب انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متبادل جگہ کیلئے پریس کلب کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ متبادل جگہ ملنے تک پریس کلب سیل کرنے کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ سپریم کورٹ میں پریس کلب کے متبادل کیلئے کیس کی سماعت 8 مئی کو ہوگی

متعلقہ خبریں