جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ : راؤ انوار کے مبینہ ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف درخواست سماعت کے لیئے منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راؤ انوار کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کے لیئے منظور کرلی۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مبینہ ماؤرائے عدالت 444 قتل پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ رائو انوار نے 444 انکائونٹر کرکے گینیز ریکارڈ قائم کیا، سپریم کورٹ نے رائو انوار کے چار انکائونٹرز پر ازخودنوٹس لیا، دوران تحقیقات رائو انوار کے مزید 440 قتل سامنے آئے۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے بہتر ہوتا اگر آپ پہلے وفاقی حکومت پھر ہائی کورٹ سے رجوع کرتے، اس پر وکیل فیصل صدیقی نے کہا پہلے سپریم کورٹ نوٹس لے چکی اس لئے براہ راست عدالت آئے۔

عدالت نے رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کے لیئے منظور کرلی۔

متعلقہ خبریں