جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ کی بی آر ٹی منصوبہ کیس چلانے کی ہدایت، منصوبے پر سوالات بھی اٹھادیئے

منصوبہ کیس چلانے

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بی آر ٹی منصوبہ پر سوالات اٹھادیئے، کے پی حکومت کو کیس چلانے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو پشاور بی آر ٹی منصوبہ کیس چلانے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو منصوبہ کی تحقیقات سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریماکس دیئے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل کو زیادہ عرصہ حکم امتناع میں نہیں رکھنا چاہتے، حکومت بی آر ٹی کیس کو چلائے۔ عدالت نے کے پی حکومت کے وکیل کی التواء کی استدعا پر مقدمہ ملتوی کردیا۔

عدالت نے بی آرٹی منصوبے کے حوالے سے سوالات بھی اٹھا دیئے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ بطور عدلیہ منصوبے کے حوالے سے مخصوص چیزوں کا جائزہ لینا ہے۔ بی آرٹی منصوبہ کی شفافیت کا جائزہ لیں گے۔ منصوبہ کا تعمیراتی ٹھیکہ کیسے دیا گیا، دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بی آر ٹی کے لیئے صوبائی حکومت سے مزید فنڈز مانگ لیئے

عدالت نے مزید سوال اٹھائے کہ منصوبہ میں کہیں مفادات کا ٹکراؤ تو نہیں؟ کے پے حکومت نے کہیں ادھورے منصوبہ پر اربوں تو خرچ نہیں کر دیے؟ منصوبے میں غلطیوں کے ازالہ کا معاملہ بھی دیکھیں گے۔ منصوبہ کہیں بغیر تیاری کے شروع تو نہیں کیا گیا؟

جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید ریمارکس دیئے کہ منصوبے کے ڈیزائن میں بار بار عوام کے پیسے سے تبدیلی گئی۔ منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کا جائزہ بھی لیں گے۔

جسٹس عمر بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ کے پی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے التواء کی درخواست دی تھی۔

مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں