جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ کا وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس، ذاتی حیثیت میں طلب

سندھ کو توہین عدالت

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میں سرکلر ریلوے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈی جی ایف ڈبلیو او سے استفسار کیا کہ ایف ڈبلیو او نے تاحال کام کیوں نہیں شروع کیا؟

یہ بھی پڑھیں : کراچی سرکلر ریلوے کی پہلی ٹرین اپنی منزل پر پہنچ گئی

ڈی جی ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ ہم نے ڈیزائن بنا کر دیا تھا سندھ حکومت نے تاحال منظور نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر وزیر اعلیٰ سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

متعلقہ خبریں