جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

سپریم کورٹ کا پی آئے اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم

پی آئے اے ملازمین

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی آئے اے ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے پی آئے اے ملازمین کی ڈگریاں چیک اور  تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی، ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے۔

کیس سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ پی آئی اے ملازمین نے آزاد کشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلمی اسناد حاصل کی۔ ایئر لائن ملازمین کبھی یونیورسٹی نہیں گئے، ڈگریاں مل گئیں۔ ان سناد کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن حاصل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری غیر قانونی قرار دے دی

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الخیر یونیورسٹی محض دکھاوے کی جامعہ ہے۔ تعلیمی عمل کے بغیر ڈگریاں فروخت کی گئیں۔ بظاہر ڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے۔ پی آئی اے میں نجی یونیورسٹی سے حاصل اسناد کو پذیرائی دی گئی۔ پی آئی اے یقینی بنائے ملازمین کی تعلیمی اسناد منظور شدہ تعلمی اداروں سے ہوں۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں