جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ : بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور بی آر ٹی کا افتتاح ہوگیا، منصوبے کے آغاز پر تحفظات تھے : وزیر اعظم عمران خان

سپریم کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کے پی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں