جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ : ججز کو دھمکیاں و توہین عدالت کے ملزم کی معافی ایک بار پھر مسترد

ججز کو دھمکیاں

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ججز کو دھمکیاں و توہین عدالت کے ملزم کی معافی ایک بار پھر مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکیاں و توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ علامہ افتخار الدین عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

سماعت کے موقع پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علامہ افتخار الدین کو کورونا ہو گیا ہے۔ کورونا منفی ہونے کے بعد ان کے دل کی اوپن ہارٹ سرجری ہے۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ علامہ افتخار الدین کو معاف کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عدلیہ مخالف ویڈیو کے کردار مرزا افتخار الدین پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟ وہ پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں