جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سپریم کورٹ : سائفر کی تحقیقات کیلئے ان چیمبر اپیلیں سننے سے معذرت

چیمبر

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں مبینہ بین الاقوامی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے معاملے پر سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کرتے ہوئے واپس چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس : ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس پاکستان سائفر کی تحقیقات کیلئے ان چیمبر اپیلیں کسی اور جج کے سامنے مقرر کر دیں۔

واضح رہے کہ سائفر کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔ ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے رجسڑار کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں