جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ : سی اے اے کے جعلی جی ایم سیکیورٹی کو پینشن دینے کا حکم معطل

جعلی جی ایم سیکیورٹی

اسلام آباد : سول ایوی ایشن میں پائلٹ ہی جعلی نہیں جی ایم سیکیورٹی بھی جعلی نکل آیا، عدالت نے جی ایم سیکیورٹی ندیم زبیری کو پینشن دیئے جانے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا۔

سپریم کورٹ میں میں سول ایوی ایشن کی جی ایم سیکیورٹی ندیم زبیری کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

سول ایوی ایشن نے مؤقف اپنایا کہ جی ایم ندیم زبیری نے نہ صرف ڈگری جعلی جمع کروائی بلکہ کراچی یونیورسٹی کا تصدیقی لیٹر بھی جعلی بنوایا۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، کالعدم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ

سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری پر ملازمت مکمل کرنے والے جنرل مینیجر سیکیورٹی کو پینشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم معطل کر کے سول ایوی ایشن کی اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ ہے۔ جعلی ڈگریوں پر پائلٹ جہاز چلاتے رہے ہیں۔ جعلی ڈگری پر لوگ سیکورٹی جیسے حساس شعبے کی اہم ترین نشست پر نوکری پوری کر گئے۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ اسی لئے ائیر پورٹس پر اسمگلنگ آسانی سے ہو رہی ہے۔ ایئر پورٹس کے سی سی ٹی وی کیمرے تک کام نہیں کرتے۔

عدالت نے جی ایم سیکیورٹی ندیم زبیری کو پینشن دیئے جانے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں