جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سپریم کورٹ کا غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد نہ کرنے کا حکم

اثاثے ظاہر

اسلام آباد : عوامی نمائندوں کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے بارہ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

سندھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے کونسلر یاسر آفتاب کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے محض غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ارشد شریف کی بیٹی کا سپریم کورٹ کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

سپریم کورٹ کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ریٹرننگ افسر کاغذات کا فیصلہ کرنے سے پہلے تسلی کرے۔ اگر امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ٹھوس نہ ہو تو ریٹرننگ افسر کاغذات مسترد نہ کرنے کا پابند ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ امیدوار کے کاغذات پر اعتراض ٹھوس بھی ہو تو درستگی کے بعد ریٹرننگ افسر اعتراض نظر انداز کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں