جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ پر مبنی فلم کیلئے پاکستانی اداکار کا انتخاب

سشانت

لاہور: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

’پی کے‘، ’ایم ایس دھونی‘، ’چھچھورے‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان اداکار نے حال ہی میں خودکشی کردی تھی۔

سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے بھارت میں تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں کئی بالی ووڈ شخصیات کے بیانات بھی قلم بند کیے جاچکے ہین جبکہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔

اداکار کے مداحوں کے مطالبے پر اُن کی زندگی پر ایمازون ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ کی موت کا صدمہ، کزن سمیت 2 لوگوں کی جان لے گیا

ابھی تک اس فلم کے لیے کسی ہیرو کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا مگر اب یہ قرعہ پاکستانی اداکار حسن خان کے نام نکلا ہے۔

اداکار حسن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی اور سوشانت سنگھ کی تصاویر شیئر کی جس میں دونوں ایک جیسا پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ’الحمد اللہ مجھے وہ پروجیکٹ مل گیا ہے جوکہ میرے دل کے انتہائی بہت قریب تر ہے کیونکہ میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا‘۔

متعلقہ خبریں