جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کچھ طاقتیں پاکستان اور بھارت کو قریب آنے نہیں دیتیں، سشما سوراج

نئی دہلی: پاک – بھارت مذاکرات کے لیئے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مزید کارروائیاں کرنی ہوں گی۔

بھارتی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرنا ہو گی تاکہ پاک بھارت مذاکرات کے لئے ماحول فراہم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور یہ کام پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہو جاتے ہیں تو بعض عناصر ملکر ان حالات کو خراب کرنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے صورت حال پھر خراب ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ  طاقتیں ایسی ہیں، جو بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیں گی، تاہم انہوں نے کہا کہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملنا ہے، لیکن خاموش ماحول میں امن کی باتیں ہوسکتی ہیں، جبکہ تشدد کے ماحول میں امن کی بات نہیں ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں