جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سوات : برف باری کے باعث متعدد چرواہے بھیڑ بکریاں چرانے کی کوشش میں لاپتہ

بھیڑ بکریاں

سوات : چمبر بانڈہ میں شدید برفباری کے دوران متعدد چرواہے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر آپریشن شروع کردیا گیا، بھیڑ بکریاں چرانے کی کوشش جان لے گئی۔

ڈی سی سوات جنید خان نے کہا ہے کہ جواں سال چرواہا رشید کی لاش ملی ہے، جبکہ دو زخمی ہیں۔ برفباری کے دوران درجنوں بھیڑاور  بکریاں ہلاک ہوگئیں ہیں۔ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے مزید امدادی ٹیمیں دوبارہ روانہ کردی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں لمپی اسکن سے 114 جانور ہلاک

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد بھیڑ بکریاں کو چرانے گئے تھے۔ کل رات کی تاریکی اور برفباری کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا تھا۔ امدادی ٹیموں کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں