جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سوئیڈن: 5 دن میں 2 مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے والی دنیا کی پہلی خاتون

سوئیڈن

سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا۔

غیر ملک خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔

سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شاہ مسعود کی مزاحمت لفظی ہے، طالبان نے پنجشیر کو گھیر رکھا ہے : ماہر افغان امور

یاد رہے کہ تقریبا 5 دن قبل میگڈیلینا اینڈرسن تقرری کے کچھ گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔ اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن نےاستعفی دیا تھا۔

متعلقہ خبریں