جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سویڈن مسلمانوں کا احترام نہیں کرے گا، تو نیٹو رکنیت پر حمایت کی توقع نہ کرے : ترک صدر

سویڈن مسلمانوں کا

ترکی کے صدر کا کہنا ہے کہ سویڈن مسلمانوں کا احترام نہیں کرے گا، تو وہ نیٹو رکنیت کے لیئے ہماری طرف سے کوئی حمایت نہیں دیکھیں گے۔

سویڈن میں کی گئی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ترکی میں شدید احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد واقعے کی مذمت کر رہی ہے۔ ترکی کے صدر نے کہا تھا کہ یہ ہر ایک کی توہین ہے، خاص طور پر مسلمانوں کی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے نئے جاری بیان میں کہا ہے کہ سویڈن کو اسلام مخالف عمل اور کرد نواز گروپوں کے اسٹاک ہوم میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد نیٹو کی رکنیت کے لیے حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، صدر مملکت کا اجتماعی عزم کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ آپ دہشت گرد تنظیموں کو چلنے دیں گے اور پھر نیٹو میں شامل ہونے کے لیے ہماری حمایت کی توقع کریں گے۔ ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ اگر سویڈن ترکی یا مسلمانوں کا احترام نہیں کرے گا، تو وہ نیٹو کے معاملے پر ہماری طرف سے کوئی حمایت نہیں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ سویڈن کی حکومت نے ترک مخالف تنظیم کردستان ورکرز پارٹی یا پی کے کے کو احتجاج کی اجازت دی۔ ان تنظیموں کو ترکی، یورپی یونین اور امریکہ دہشت گرد قرار دے چکا ہے، تاہم سویڈن میں ان پر کوئی پابندی نہیں۔

متعلقہ خبریں