جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

ٹھنڈے پانی میں تیراکی ڈیمینشیا جیسی بیماریوں سے محفوظ بناسکتی ہے: تحقیق

تیراکی

لندن: کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ٹھنڈے پانی میں تیراکی دماغ کو ڈیمینشیا جیسی پیچیدہ بیماریوں سے محفوظ بناسکتی ہے۔

دنیا میں پہلی مرتبہ لندن پارلیمینٹ ہل لیڈو کے باقاعدگی سے تیراکی کرنے والے تیراکوں کے خون میں "کولڈ شاک ” پروٹین پایا گیا ہے، یہ پروٹین ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

یوکے ڈیمینشیا ریسرچ انسیٹیوٹ سینٹر کے سربراہ پروفیسر جیووانا ملوسی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نئی دواؤں کی طرف ایک قدم ہے جو ڈیمینشیا کے مرض کو روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ صرف برطانیہ میں ہی دس لاکھ سے زائد افراد ڈیمینشیا کا شکار ہیں اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2050 تک یہ تعداد دگنی ہوجائے گی۔

یہ تحقیق اگرچہ حوصلہ افزا ہے لیکن یہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم اس میں ہائبرنیشن صلاحیت تمام ممالیا جانوروں کو برقرار رکھے ہوئے ہے جو سردی میں ظاہر ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں