جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سید علی گیلانی کا انتقال: پوتے کا عالمی برادری سے تحقیقات کا مطالبہ

کا عالمی برادری

ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ سید علی گیلانی کے انتقال کی تحقیقات کرائے۔

سید علی گیلانی کے پوتے اور صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے جی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری سے سید علی گیلانی کے انتقال کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مودی سرکار سید علی گیلانی کی میت سے بھی خوفزدہ ہے: فخر عالم

سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ بھارت نے سیکڑوں آزادی پسند کشمیریوں کو شہید کیا، سید علی گیلانی ہمارے لیے شہید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی آواز کو دبانے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بانی تحریک آزادی سید علی گیلانی کو سخت فوجی محاصرے میں سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ خبریں