جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شامی صدر بشار الاسد نے چوتھی بار صدر کا حلف اٹھا لیا

شامی صدر بشار الاسد نے چوتھی بار صدر کا حلف اٹھا لیا

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے چوتھی بار صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد مزید سات سال تک شام کے صدر رہیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عراق اور شام میں حملے سنگین خطرہ ہیں : پینٹاگان

بشار الاسد 26 مئی کو 95 فیصد ووٹ لے کر چوتھی بار صدرمنتخب ہوئے تھے۔

بشار الاسد کا خاندان گزشتہ چھ دہائیوں سے شام میں برسرِ اقتدار ہے۔ ان سے قبل ان کے والد حافظ الاسد 30 سال تک تک اقتدار میں رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں