جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم بدستور سر فہرست

ٹی

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے بابر اعظم کی بلے بازی میں حکمرانی برقرار ہے، بالنگ میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے با لرز قبضہ کرلیا ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق قومی بلے باز بابراعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برجمان ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اورانگلینڈ کے ڈیوڈمیلان بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کوہلی سر فہرست، بابر اعظم کا ساتواں نمبر

بھارت کے لوکیش راہول چھٹی پوزیشن پر اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجے ترقی پا کر9 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بالنگ میں اول اور دوم پویشن پر افغان بالرز راشد خان اور مجیب الرحمان قابض ہیں، پاکستان کے عماد وسیم چوتھی، اور شاداب خان کی آٹھویں پوزیشن ہے، آل راؤنڈر میں افغانستان کے محمد نبی نے اول پوزیشن سنھبال لی ہے۔

متعلقہ خبریں