جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 16 سے 20 کرنے پر غور

ٹی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 16 سے 20 کرنے کی تجویز بھی سامنے آگئی، آئی سی سی 2023 سے شروع ہونے اگلے دورانیے میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اپنے اگلے نشریاتی سائیکل 2023 سے 2031 کے درمیان جہاں 4 روزہ ٹیسٹ کی متنازع تجویز پر غور کرنے کیلیے تیار ہے، وہیں اب یہ معلوم ہوا کہ ورلڈ باڈی نئے دورانیے میں اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیموں کی تعداد 20 کرنے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

اس وقت مختصر ترین فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 16 ہے، جس میں سے آدھی ٹاپ رینکنڈ سائیڈز براہ راست مین راؤنڈ کا حصہ بنتی ہیں جبکہ باقی کے درمیان کوالیفائنگ اسٹیج پر مقابلہ ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تو ایک آپشن اب کو ایک ہی اسٹیج پر ساتھ کھلاتے ہوئے5، 5 سائیڈز کے 4 گروپس میں تقسیم کرنے کا ہے، ٹاپ ٹیمیں پھر سیمی فائنل میں کھیلیں گی جبکہ دوسرا آپشن موجودہ طرز پر نئی ٹیموں کو بھی کوالیفائنگ اسٹیج پر شامل کرنے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں منتخب ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی اسٹائل کے ایونٹس شروع کرنے پر بھی غور کررہی ہے،اگلی میٹنگز مارچ میں شیڈول ہیں۔

متعلقہ خبریں