جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کو جیتنے کیلئے 142 رنز کا ہدف

سیریز

لاہور: پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 142 رنز کا ہدف۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم کو 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، سکیورٹی کے انتظامات مکمل

کپتان محمد اللہ نے عفیف حسین کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن عفیف کو حارث رؤف نے بولڈ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا شکار کیا۔ سومیا سرکار 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، کپتان محمد اللہ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

متعلقہ خبریں