جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی کپ؛ اعظم خان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم سندھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

اعظم

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 22 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چھکوں کی برسات کرکے ٹیم کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

سندھ نے ناردرن کو 25 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ 22 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر196 رنز ہی بناسکی۔

ذیشان ملک اور عمرامین بالترتیب 61 اور 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سندھ کی جانب سے بلے باز اعظم خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اعظم خان اور کپتان سرفراز احمد کی 130 رنزکی پارٹنرشپ نے ٹیم کا اسکور 200 کے پار لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں