جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابراعظم دوسری پوزیشن پر آگئے

دوسرے

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے بعد پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔

باؤلرز کی رینکنگ میں عماد وسیم کی بھی ایک درجے تنزلی ہوئی، عماد وسیم ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پرآگئے۔ پاکستان کے اسپنر شاداب خان باؤلرز کی فہرست میں نویں پوزیشن پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کے 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل

ٹیموں کی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اور انگلینڈ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگیا اور مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ پانچویں ، نیوزی لینڈ چھٹے اورسری لنکا ساتویں نمبر پر آگیا۔

متعلقہ خبریں