جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، محمد رضوان کی پانچ پوائنٹس ترقی

رضوان

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پانچ پوائنٹس ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں محمد رضوان دسویں نمبر پر آگئے ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوگئی اور بابراعظم دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے، اس نے روزہ رکھ کر کھیلا: بابر اعظم

جس کے ساتھ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود اورایرون فنچ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

بالرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمشی جبکہ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں