جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان نے زمبابوے کو کلین سویپ کردیا

پاکستان

راولپنڈی: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریزمیں وائٹ واش کرلیا، قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی آٹھ وکٹوں سے ہراکر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

قومی ٹیم نے ایک سو تیس رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پرپندرہ اعشاریہ دو اوور میں پورا کیا۔ عبداللہ شفیق 41، خوشدل شاہ 36، حیدرعلی 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

عثمان قادر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز بن گئے۔

عماد سیم دو، محمد حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آخری ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ عبداللہ شفیق آج ڈیبیو کریں گے، عماد وسیم اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، محمد حفیظ اور وہاب ریاض آج گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے زمبابوے کو 2 میچز ہرا کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں