جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ قومی اسکواڈ دوسرے میچ کیلئے ہملٹن پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی

آکلینڈ: دورہ نیوزی لینڈ میں جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل ہملٹن میں کھیلا جائے گا، میزبان نیوزی لینڈ نے کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں صفر ایک سے برتری حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

ہملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول میچ مقامی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا، گرین شرٹس کو سیریز میں کم بیک کرنے کے سلسلے میں فتح کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں