جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ قومی ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کی وجہ سامنے آگئی

سیریز

ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو ٹرافی نہ دینے کے معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی ٹرافی نہیں دی گئی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

تاہم اب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے کیونکہ ٹی 20 سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلا دیشی بورڈ کے سربراہ نے دینی ہے جو ابھی دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی20 میچ : پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب، بنگلہ دیش کو کلین سوئپ

ترجمان بی سی بی رابد امام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں لہٰذا کورونا پابندیوں کے سبب ٹی20 ٹرافی پاکستانی ٹیم کو نہیں دی۔

متعلقہ خبریں