جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے میچ میں شکست دیدی

بیٹنگ

راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی۔

زمبابوے نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 156 رنز اسکور کیے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹاس جیتتا تو میں بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم زمبابوے کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیونکہ ان کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، کوشش کریں گے کہ زمبابوے کو جلد آؤٹ کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر اپنے ٹی 20 انٹر نیشنل کیرئیر کا آغاز کررہے ہیں۔

قومی ٹیم میں بابراعظم ، فخر زمان ، حیدر علی ، محمد حفیظ ، محمد رضوان ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف ، وہاب ریاض ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور عثمان قادر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں