جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں شامل

بھارت

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے گروپ تشکیل دے دیئے ہیں جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کے تشکیل کردہ گروپ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی گروپ ٹو میں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں مزید 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل

راؤنڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدر لینڈز اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ راؤنڈ ون کے گروپ بی میں بنگلا دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھارت سے منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا، میچز عمان اور متحدہ عرب امارات میں بھارتی بورڈ کی میزبانی میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں