جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے مستقبل کا فیصلہ دس جون تک ملتوی

ٹی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار بیس کے مستقبل کا فیصلہ دس جون کو ہوگا، آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت ایجنڈے میں شامل تمام معاملات دس جون تک ملتوی کردیے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ اس بار بھی نہ ہوسکا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بورڈ اجلاس ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوا جس میں رکن ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس اجلاس کو خاصی اہمیت دی جارہی تھی کیوں کہ امکان تھا کہ اس اجلاس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار بیس سے متعلق حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا تاہم آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت ایجنڈے میں شامل تمام معاملات دس جون تک ملتوی کردیے ہیں اور اگلے اجلاس میں تمام معاملات پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

اس وقت آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی طرح جاری رکھی جائیں گی۔

آئی سی سی کے مطابق 10 جون کو آئی سی سی کے اگلے اجلاس تک تمام بورڈ ارکان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور تجاویز پر بات چیت ہوتی رہے گی۔

آئی سی سی کے مطابق کچھ ارکان نے بورڈ میٹنگ کی باتیں باہر نکلنے پر تشویش کا اظہار کیا جس کے بعد آئی سی سی نے تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

خیلل رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 19 نومبر تک شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں