جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا سے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے

ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں 2 سالہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں بھی 2021 کے آغاز میں ہی کورونا ہوگیا تھا

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں شکرانے ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب وہ صحت مند ہیں، تاہم وہ کورونا کی اذیت سے گزر چکی ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں، کیوں کہ انہیں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کورونا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں:احتیاطی تدابیر سخت نہ کی تو کورونا کی صورتحال بدترین ہوسکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

قومی کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سب سے مشکل کام 2 سالہ بیٹے سے الگ ہونا تھا اور قرنطینہ کے دوران وہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی و جذباتی اذیت سے بھی گزریں۔

انہوں نے مداحوں کو ہدایات کیں کہ وہ کورونا سے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال کریں اور وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔

متعلقہ خبریں